ھفتہ, 18 مئی 2024


دفاتر میں کام کے دباؤ اور ڈپریشن سے چھٹکارا

 

ایمز ٹی وی(صحت) غذائیات کے ماہرین نے دفتروں اور اداروں میں کام کے تناؤ کو دور کرنے میں کچھ ملک شیک کو فائدہ مند قرار دیا ہے جن سے ایک جانب تو فوری توانائی پیدا ہوتی ہے اور غذائی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں تو دوسری جانب ان میں موجود اجزاء کام کے دباؤ اور ڈپریشن کو دور کرتے ہیں۔
 
sana00
 
1: اسٹرابیری اور جو کا ملک شیک
آگر آپ اپنے دن کا اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں یہ بہت مزیدار مِلک شیک ضرور آزمائیں۔ اس میں جو اور اسٹرابیری کو دودھ اور ہلکی کریم کے ساتھ ملاکر تیار کریں۔
2: ونیلا مِلک شیک
ونیلا اوراس کی پھلیوں کا مِلک شیک ایک تازہ دم کردینے والا نسخہ ہے۔ اسے کم خرچ اور آسانی کے ساتھ خود اپنے اور اہلِ خانہ کے لیے تیار کرسکتے ہیں۔ مِلک شیک کی تیاری میں ونیلا آئس کریم، ونیلا بینزاور چینی استعمال ہوتی ہے جبکہ اسے بہ آسانی بنایا جاسکتا ہے۔
3: گِری دار میوہ شیک
نٹس یا گری دار میوے یعنی بادام، پستے اور کاجو ایک جانب تو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں تو دوسری جانب ان کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے۔ ان کا شیک بنائیں جو نہایت طاقتور اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ دودھ میں بادام، پستے، سیاہ کھجور اور وال نٹ ملائیں اور ایک شیک بنا کر اس کا لطف اٹھائیں۔
4: سویا ملک شیک
سویا آئسوفلیون اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، یہ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔ سویا مِلک شیک میں دودھ میں چینی اور سیب ڈال کر اسے تیار کرسکتے ہیں جب کہ ناشتے میں پینے سے اس کے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
5: کیلا اور مونگ پھلی مکھن (پی نٹ بٹر) شیک
دودھ، شہد، مونگ پھلی مکھن، کیلے اور کھجور سے بنا یہ شیک ہر خاص و عام کے لیے ہے۔ یہ زود ہضم اور لذیذ شیک پورے دن توانائی بحال رکھتا ہے۔
6: اسٹرابیری اور پپیتا ملک شیک
صبح کے وقت بچوں اور کام کرنے والے خواتین و حضرات کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے اسکمڈ ملک (چکنائی سے پاک دودھ)، دہی، اسٹرابیری، پپیتے، شہد اور برف ملا کر فوری طور اسے تیار کیا جاسکتا ہے۔ ذائقے میں بہترین اور قوت میں اعلیٰ ترین شیک ضرور آزمائیں۔
7: مکس فروٹ ونیلا
مکس فروٹ ونیلا ملک شیک ایک بہت صحت مند غذا کی جگہ لے سکتا ہے۔ اسے سیب، آم، سیاہ انگور، اورنج جوس، ونیلا آئس کریم اور کروندا (کرین بیری) کو ملاکر تیار کیا جاسکتا ہے۔ گرمیوں کے لیے اسے خاص سوغات قرار دیا جاسکتا ہے اور یہ بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے۔
8: انجیر اور کھجور ملک شیک
صرف 5 منٹ میں یہ بہترین شیک آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔ انجیر اور کھجوروں کو دودھ میں ڈالئے اور تھوڑی کریم اور شہد ملاکر یہ فرحت بخش مشروب تیار کیا جاسکتا ہے۔
9: چاکلیٹ، جو اور کیلا ملک شیک
صحت سے بھرپور جو، چاکلیٹ اور کیلا شیک فوراً تیار ہوجاتا ہے اور فوری طور پر پیا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود پھل اور چاکلیٹ کا ذائقہ اسے بار بار آزمانے پر آمادہ کرتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment