ایمز ٹی وی(صحت) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا ادارہ سینٹر فار بایو میڈیکل ایتھکس اینڈ کلچر18اپریل سے 20اپریل تک ایک انٹرنیشنل بایو ایتھک کانفرنس کا انعقاد دیوان فاروق میڈیکل کمپلیکس ، ایس آئی یو ٹی کراچی میں کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس انڈونیشیا کے سینٹر فار بایو ایتھک اینڈ میڈیکل ہیومینٹیز کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جس میں یونیسکو، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ایمرو/ڈبلیو ایچ اوکے نمائندے بایو ایتھک کی تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت اور پاکستان میں بایو ایتھک کے اداروں میں تعلیم کے مسائل اور ان کے حل کے متعلق خطاب کریں گے۔