منگل, 19 نومبر 2024


پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسنگ کا عالمی دن

 

ایمزٹی وی(صحت)پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز نرسنگ کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس حوالے سے آغاخان یونیورسٹی اسپتال اور جناح اسپتال میں پروگرام ہوئےجبکہ نرسنگ کے سرکاری ونجی اسکولوں میں بھی اس دن کو منایا گیا اور شمعیں روشن کرتے ہوئے کیک کاٹے گئے جبکہ مریضوں کی خدمت کا عزم کیاگیا۔
نرسنگ کا عالمی دن کے موقع پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مشرقی افریقہ میں آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کی ڈین پروفیسر شیرن براؤنی نےکہا کہ دیہی علاقوں میں مقامی آبادی تک صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی ضروری ہے۔
پاکستان میں اے کے یو-ایس او این اے ایم کے ڈین ڈاکٹر ڈیوڈ آرتھر نے کہاکہ مڈوائفس اور ماؤں کے درمیان بچے کی پیدائش سے قبل اور اس کے فوری بعد کے دورانیے میں روابط کو تقویت دینا بے حد ضروری ہے۔
اس سے ہر آبادی خصوصاً دیہی علاقوں میں پیدائش کے وقت بچوں کی اموات کی شرح میں کمی ممکن ہے۔اس مو قع پراے کے یو-ایس او این اے ایم کی وزیٹنگ فیکلٹی ممبر اور آسٹریلیا میں چارلس ڈارون یونیورسٹی کی نرسنگ لیکچرر جینیفر انیسٹیسی نے بھی خطاب کیا۔
جناح اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کی جوائنٹ ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہےاس شعبے کی خدمات کو نظر انداز نہیں کی جاسکتا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    06/07/2017

    Achat Baclofene Sans Ordonnance viagra Aromasine Clomid