جمعہ, 26 اپریل 2024


صرف ایک دفعہ کے استعمال سے ملیریا آپ سےدور

 

ایمزٹی وی (صحت)ماہرین نے ملیریا کے خلاف ایک مؤثر دوا بنائی ہے جس کی ایک خوراک کو جب دیگر اہم اقدامات کے ساتھ استعمال کیا جائے تو وہ بہت مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
جرنل آف سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کمپاؤنڈ MMV390048 ملیریا کے طفیلیے (پیراسائٹ) کے تمام مراحل (اسٹیجز) کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ یہ مرکب تمام مزاحم اور سخت جان ملیریا کی اقسام کو روکتا ہے، انفیکشن کم کرتا ہے اور اس کے پھیلاؤ کو بھی نہیں ہونے دیتا ہے۔
 
جنوبی افریقا کی کیپ ٹاؤن یونیورسٹی میں ادویاتی تحقیق سے وابستہ کیلی شیبال نے کہا کہ اس کی پہلی خوراک مریض سے ملیریا دور کرتی ہے اور مرض ہونے سے بچاتی بھی ہے۔
اس دوا کو ابتدائی طور پر بندروں اور چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور ایم ایم وی 390048 کے اثرات کا بغور جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جن کے جسم میں ملیریا کے جراثیم تھے اور ان کے اثرات نمودار نہیں ہوئے تھے اس سے پہلے ہی مرکب نے اس طفیلیے کا خاتمہ کردیا۔ اس کے علاوہ ملیریا کی بعض اقسام کئی دواؤں کو ناکام بنادیتی ہیں لیکن ایم ایم وی390048 نے ایسے ملیریا کا بھی علاج کیا اور اس میں کامیابی ملی، پھر 2017 میں اسے ایتھوپیا پر انسانوں پر آزمایا گیا لیکن اس دوا کو بازار میں آنے پر 6 سے 8 سال لگیں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment