جمعرات, 02 مئی 2024


پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سلانٹی پرپابندی عائد کردی

 

ایمزٹی وی(صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ ، بچوں کی پسندیدہ کلرڈ سلانٹی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں فروخت ہونے والی کلرڈ سلانٹی مضر صحت ہونے کے باعث پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اتھارٹی حکام کے مطابق کلرڈ سلانٹی بنانے والی کمپنیوں کو یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی جائے گی تاکہ کمپنیاں اپنا اسٹاک ختم کر لیں اور یکم اکتوبر کے بعد سلانٹی کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ یکم اکتوبر کے بعد اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر میں چیکنگ کی جائے گی او ر قانون کی خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ کلرڈ سلانٹی جو ہمارے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور کلرڈ سلانٹی معدے جگر کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر کا باعث بھی بنتی ہے اسی وجہ سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment