جمعہ, 26 اپریل 2024


کشش ثقل کی لہریں دریافت کرنے والے ماہرین کے لئےنوبل انعام کا اعلان

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل پرائز کمیٹی نے 2017 کےلیے نوبل انعام برائے طبیعیات (فزکس) کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اس سال ایسے تین ماہرین کو نوبل انعام برائے طبیعیات کا مشترکہ حقدار ٹھہرایا گیا ہے جنہوں نے کششِ ثقل کی موجیں دریافت کرنے کے ضمن میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ نوبل انعام کی نصف رقم رینر وائس کو جبکہ بقیہ نصف رقم بیری سی بیرش اور کپ ایس تھورن میں مساوی تقسیم کی گئی ہے۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکا میں ایک تحقیقی منصوبے ’’لائیگو‘‘ (LIGO) کے تحت کشش ثقل کی لہریں دریافت کی گئی تھیں جن کی پیش گوئی 100 سال پہلے البرٹ آئن اسٹائن نے اپنے نظریہ اضافیت (عمومی) میں کی تھی۔ لائیگو کی اس تحقیقی ٹیم میں پاکستانی نژاد خاتون سائنسداں نرگس ماول والا بھی شامل تھیں۔ اگرچہ ماہرین کو امید تھی کہ 2016 ہی میں اکیسویں صدی کی اس سب سے بڑی سائنسی دریافت کو نوبل انعام دیا جائے گا لیکن نوبل کمیٹی نے اس حوالے سے مزید شہادتیں حاصل ہوجانے کے بعد ہی اس دریافت پر نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment