جمعرات, 02 مئی 2024


سندھ بھر میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی

ایمزٹی وی(صحت)گڑھی خیرو شہر سمیت گردونواح کے علاقوں دوداپور، محمد پور، تاجو دیرو، حسین آباد، اور میرانپور سمیت تعلقہ بھر میں مہلک بیماری خسرہ نے وبائی صورتحال اختیار کر لی ہے، اسپتالوں اور گھروں میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے خسرہ جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہوکر تڑپ رہے ہیں
محکمہ صحت سندھ اور محکمہ صحت جیکب آباد کی مقامی انتظامیہ تاحال تماشبین کا کردار ادا کرتے ہوئے غفلت کی نیند سو رہی ہے۔ خسرہ کی وجہ سے گوٹھ سھنو خان لھر میں 4 سالہ جبل خان ولد ثابت خان لھر بروقت ویکسین نہ لگنے کے باعث فوت ہوگیا، جبکہ رخسار، روزاں اور کاشف علی سمیت مختلف دیہات میں سیکڑوں کی تعداد میں معصوم بچےبیماری میں مبتلا ہوگئےہیں، والدین نے سیکریٹری صحت، وزیر صحت اور وزیراعلی سندھ سے علاقے میں خسرہ کی بیماری کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment