ھفتہ, 27 اپریل 2024


بینک میں بھی روبو ٹس نے انسانوں کی جگہ لے لی

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں دنیا کا پہلا بینک کھولا گیا ہے جس میں انسانی عملہ موجود نہیں اور ان کی جگہ روبوٹ افسران مختلف امور انجام دیتے ہیں

دنیا میں کسی بھی بینک کی یہ پہلی شاخ ہے جہاں چہرے کی شناخت، مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلٹی) اور مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سمیت جدید رحجانات کو استعمال کیا گیا ہے اور یہاں انسان نما روبوٹ آپ کی خدمت کےلیے حاضر ہیں۔
برانچ چائنا کنسٹرکشن بینک (سی سی بی) نے شنگھائی میں کھولی ہے جہاں ٹیکنالوجی سے لگاو¿ رکھنے والے صارفین بڑی تعداد میں آرہے ہیں اور خود بینک بھی زیادہ تنخواہ والے اسٹاف کو بھرتی نہ کرنے پر خوش ہے۔ اس بینک میں قدم رکھیں تو ایک انسان نما (ہیومینوئیڈ) روبوٹ، آواز پہچاننے والی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آپ سے بات چیت کرتا ہے۔
بینک میں کئی اے ٹی ایم اور خود کار مشینیں ہیں۔ یہ مشینیں اکاو¿نٹ کھولنے، رقم کی منتقلی، منی ایکسچینج، سونے میں سرمایہ کاری اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہیں۔ بینک انتظامیہ کے مطابق انسانوں کے بغیر کام کرنے والا یہ خود کار بینک رقم اور غیر رقمی سہولیات کی 90 فیصد ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment