ھفتہ, 27 اپریل 2024


ملیریا کا علاج گھر میں ممکن

 

ایمزٹی وی(صحت)ملیریا مچھر سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں میں سے ایک ہے۔دنیا بھر میں آج ملیریا کا دن منایا جا رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں انسان ملیریا کا شکار ہوتے ہیں ۔ پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر ملیریاکے مچھر کی افزائش اور اس سے لوگوں کو بیماریاں لگنے کے تمام عوامل موجود ہیں۔ گندگی کے ڈھیر، کھڈوں میں کھڑا پانی، اور لوگوں کی بے احتیاطی وہ وجوہات ہیں جو شہریوں کو ان مچھروں کا آسان شکار بنا دیتی ہیں۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ملیریا مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہو تا ہے جو اپنے منہ میں جراثیم کو مریض سے دوسرے صحت مند افراد میں منتقل کرتا رہتا ہے۔
ملیریا کے شدید حملے کی صورت میں انسان کا اعصابی نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔ ملیریا کا بخار چڑھتا ہے تو سردی لگتی ہے اور اترتا ہے تو پسینہ آتا ہے، چند روز تک بخار آتا جاتا رہتا ہے، جسم میں درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ ہو تا ہے، ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور متلی آتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا سے سب سے زیادہ بچے،حاملہ خواتین اور ایسے افراد متاثر ہوتے ہیں جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ ملیریا سے نمٹنے کے لئے گھر میں روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء مفید ہیں : دار چینی دار چینی ملیریا میں بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے، ایک چمچ دار چینی کا پاؤ ڈر ، ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر کالی مرچ کو گرم پانی میں گھول کر دن میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے ملیریا کا بخار اتر جاتا ہے۔ہلدی
: ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟
:ہلدی: ہلدی مچھر سے جسم میں پھیلنے والے زہریلے پلاس موڈیم انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ ایک گلاس دودھ میں ہلدی ملاکر پینے سے ملیریا سے ہونے والے جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو بھگایا جا سکتا ہے۔
 
AN157 Tumeric Powder Root Spoon 732x549 thumb 
کینوکا رس/ گریپ فروٹ: ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟ ملیریا سے متاثرہ مریض کو غذا کے ساتھ کینو کا جوس پینا ضروری ہوتا ہے۔ کینو میں شامل وٹامن سی ملیریا کے لئے نہایت مفید ہے، ملیریا کی تشخیص ہونے کے بعد پہلے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ کینو کا جوس پینا چاہئے اس کے ایک ہفتے بعد تک گریپ فروٹ کا جوس استعمال کرنا چاہئے۔
 
jugo
ادرک: ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟ ملیریا کے مرض کو گرم پانی میں ادرک اور شہد ملاکر دن میں دو مرتبہ پلانے سے متلی اور درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
 
179672501
لیموں کا رس:
ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟پانی میں تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر پینے سے چار دن میں ملیریا کا بخار آنا بند ہو جاتا ہے۔
 
hqdefault
سیب کا سرکہ: ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟ ململ کے کپڑے کو پانی میں ملے سیب کے سرکے میں بھگو کر ملیریا کے مریض کے ماتھے پے دس منٹ تک رکھنے سے بخار اتر جاتا ہے۔
 
AN5 Apple Cider Vinegar 732x549 Thumbnail
سرسوں کا تیل: ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟ سرسوں کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے۔ملیریا کے مریض کو دی گئی غذا کو پکانے کے لئے سرسوں کا تیل استعمال کیا جائے۔
mustard oil 650x400 71446466058
 
میتھی دانہ: ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟ ملیریا سے مریض کا جسم نحیف ہو جاتا ہے، اس کمزوری سے نجات کے لئے میتھی دانہ اہمیت رکھتا ہے، میتھی دانے کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح خالی پیٹ پینے سے جسم کو فوری طاقت ملتی ہے

Health Benefits Of Methi Seeds Fenugreek 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment