جمعہ, 26 اپریل 2024


بچوں کے صحت مند مستقبل دینے کے لیے ہم پر عزم ہے

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمو د کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق صحت کے شعبہ کو اولین تر جیح د ی جا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گز شتہ روز خسرہ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے ترلائی دیہی مرکز صحت کے دور ے کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت کی 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد خسرہ مہم کے دوران 3 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرض کے خاتمہ کیلئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور والدین حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment