ھفتہ, 27 اپریل 2024


پاکستان میں آن لائن کاروبار کرنے کے سنہری مواقع

 

مانیٹنگ ڈیسک: پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ پر کاروبار کرنے کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کردی۔
حال ہی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے گلوبل پیمنٹ سروس پے پال کو پاکستان میں لانے کی بات کی جس سےپے پال کی وجہ سے پاکستانیوں کو انٹرنیٹ پر کاروبار کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔ اس کے علاوہ ا لائن لین دین میں بھی آسانی ہوگی۔
 
یاد رہے جب بھی انٹرنیٹ پر کاروبار کا ذکرآتا ہے تو بہت سے لوگ اسے جعل سازی اور فراڈ کی دنیا کہہ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی آن لائن انڈسٹری میں صرف چند لوگوں کا راج ہے۔ آج کے دور میں آن لائن بزنس وقت کی ضرورت ہے اور ملک کی معیشت کےلیے بہت اہم بھی ہے۔ لیکن حکومتی سطح پر اس حوالے سے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
۔
لیکن اگر پے پال پاکستان میں نہیں بھی اتا، تب بھی پاکستان کی ان لائن انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ اگر اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں یا محض آگہی مہم بھی چلائی جائے تو ملک کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکیں گے۔اگر ہمارے نوجوان سنجیدہ ہوکر، مکمل تحقیق اور مضبوط پلان کے ساتھ مارکیٹ میں اتریں، ایمانداری اور مستقل مزاجی سے اپنا کام کریں تو جائز طریقے سے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔یقیناً یہ نہایت خوش آئند اقدام ہوگا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment