ھفتہ, 27 اپریل 2024


سرخ اور ہرے رنگ کی سبزیاں صحت اور یادداشت کےلے مفید

 

میسا چوسٹس: ایک طویل عرصے سے ہونے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ رنگ برنگے پھل اور سبزیاں کھانے سے انسا نی یادداشت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے اور دماغی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔ماہرین نے مسلسل 20 سال تک صرف مردوں پرسروے کیا ۔
اس کے نتیجے سے معلوم ہوا ہے کہ سرخ، جامنی، نارنجی، سبز پھل اور سبزیاں کھانے سے دماغ کو زبردست فائدہ ہوتا ہے اور یادداشت طویل عرصے تک بہتر رہتی ہے۔
بوسٹن میں واقع اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے اس کے لیے 27 ہزار 842 مردوں کا مسلسل 26 برس تک سروے کیا۔ سروے میں شامل مردوں کی اوسط عمر 51 سال تھی ہر چار سال بعد ان کے کھانے، پینے اور دیگر رجحانات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔
یہ سلسلہ کا فی عرصے تک جاری رہا اس کا آخری فالو اپ 2012میں کیا گیا اور مرد اب 70 سے 75 برس تک پہنچ چکے تھے۔
روزانہ کی بنیاد پر سبزیاں اور پھل کھانے کا معمول بنائے رکھا ان کا ایس سی ایف اسکور اچھا رہا۔ اس سے ثابت ہوا کہ باقاعدگی سے پھل اور سبزیاں کھانے سے یادداشت میں بہتری کا امکان 34 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ جن شرکا کو پھل اور سبزیوں سے رغبت نہ تھی ان کی یادداشت اور ایس سی ایف اسکور بھی بہتر نہیں دیکھا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment