بدھ, 08 مئی 2024


کووڈ 19 سےبچاؤ کےلئےناسا کی بڑی ایجاد

مانیڑنگ ڈیسک : ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری نے ایک نیکلس یا ہار تیار کیا ہے جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو چھونے جارہے ہیں۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'اس ویئرایبل ڈیوائس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم از کم کرنے میں مدد دینا ہے، جو اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی فرد کسی آلودہ سطح کو ہاتھوں سے چھوتا ہے اور پھر اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتا ہے'۔
 
— فوٹو بشکریہ ناسا
اس میں ایک سنسر لگایا گیا ہے جو اس وقت ارتعاش یا وائبریشن پیدا کرتا ہے جب ہاتھ چہرے کی جانب بڑھتے ہیں۔
ہاتھ چہرے کے جتنا قریب ہوگا ارتعاش اتنا زیادہ طاقتور ہوگا
 
اس ڈیوائس کو پلس (Pulse) کا نام دیا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا۔
امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس کم قیمت اور آسانی سے کوئی بھی تیار کرسکتا ہے۔
اس کو تیار کرنے کا طریقہ کار اور پرزوں کی فہرست اوپن سورس فراہم کی گئی ہے اور کوئی بھی مفت ان کی مدد سے اس ڈیوائس کو تیار کرسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment