ھفتہ, 21 دسمبر 2024


دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار۔

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)امریکا میں تیارے کیے گئے اس غبارے نما ایئرلینڈرکو 3 سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے اسے بنانے والے افراد کے مطابق یہ نصف ہوائی جہاز اور آدھا ہیلی کاپٹر ہے ایئرلینڈر زیادہ سے زیادہ 20 ہزار فٹ بلندی پر جاکر 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکے گا لیکن اپنے ساتھ 10 ٹن سامان لے جانے کا اہل ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارہ مستقبل میں روایتی ہوائی جہازوں کی جگہ لے سکتا ہے کیونکہ یہ آلودگی خارج نہیں کرتا اور بہت خاموشی سے سفر کرتا ہے جب کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے اڑنے اور اترنے کے لیے رن وے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ہیلی کاپٹر کی طرح اٹھتا اور لینڈ کرتا ہے اگرچہ اس میں 48 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے لیکن اسے سمندروں کی نگرانی، جاسوس، فلم سازی اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں اور انجینیئروں نے اسے بنانے کے لیے خاص مٹیریل اور کاربن فائبر کا استعمال کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment