ھفتہ, 21 دسمبر 2024


گھوڑا انسانی جذبات کو سمجھتا ہے

ایمز ٹی وی(مونیٹرینگ ڈیسک)سائنسدانوں نے گھوڑے پر ایک تحقیق میں کہا ہے کہ گھوڑے انسانی جذبات کو سمجھ لیتے ہیں جس کے لیے انہوں نے انسانی چہروں کی تصاویر کا استعمال کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ پالتوگھوڑوں نے غصے والے تاثرات کو دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان گھوڑوں کو پالنے کی وجہ سے اُن کا انسانی رویوں کو اپنانے اور سمجھنے کا عمل فعال ہو جاتا ہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پالتو کتوں پر کی گئی تحقیق کے بھی ایسے ہی نتائج دیکھنے میں آئے جس سے یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ انسانوں کے ساتھ زندگی گزارنا جانوروں کی صلاحیتوں پر کس قدر اثر انداز ہوتا ہے تاہم گھوڑوں میں ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھنے کی ایک فطری صلاحیت ہوتی ہے جو انسانوں کی جانب سے اُن کی دیکھ بھال کی وجہ سے شاید کچھ زیادہ ہی تیزی سے پروان چڑھتی ہے اور انسانی رویے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment