ھفتہ, 21 دسمبر 2024


پانی میں برف ڈال کر نہیں پینا چاہیے؟

ایمز ٹی وی(صحت)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹھنڈا پانی یا برف ڈال کر پانی پینے سے نظام انہضام برے طریقے سے متاثر ہوتا ہے اور ساتھ ہی خون کی شریانیں بھی سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہونے کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو کام کرنے کے لئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ہم ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو معدے میں توانائی کم ہوتی ہے اور ہمیں کمزوری لاحق ہوجاتی ہے۔اسی طرح جب آپ کھانے کے ساتھ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو ہمارا جسم زیادہ بلغم بناتا ہے اور ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہونے لگتا ہے۔ٹھنڈے پانی اور سافٹ ڈرنک کو کھانے پر استعمال کرنے سے وزن بھی تیزی سے بڑھتا ہے۔چونکہ ہمارے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے اور جب کم درجہ حرارت والا پانی اس میں داخل ہوتا ہے تو کئی طرح کی بیماریاں جیسے نزلہ وزکام لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔لہذا اگر آپ ٹھنڈا پانی پینے کی عادت میں مبتلا ہیں تو ایسا کرنا فوری طور پر چھوڑ دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment