ھفتہ, 21 دسمبر 2024


مسلسل ہچکیاں!خوفناک وجہ؟

ایمز ٹی وی(صحت)ہچکی کو ہم معمولی مرض سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں۔لیکن 35سالہ ایک شخص کو5 دن سے مسلسل ہچکی لگی ہوئی تھی۔ مسلسل ہچکی کے باعث وہ ہسپتال گیا لیکن ڈاکٹروں نے دو بار اسے ہچکی کی دوائی دے کر رخصت کر دیا۔ جب ایک ماہ گزر گیا اور اس کی ہچکی نہ رکی تو وہ تیسری بار ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کیے اور وہ شخص اس وقت حیران رہ گیا جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کی گردن میں کینسر ہو چکا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گردن کے اس ٹیومر کو ہیمنجیوبلاسٹوما(Haemangioblastoma) کہتے ہیں۔ اگر بروقت اس کی تشخیص نہ ہوتی تو یہ ریڑھ کی ہڈی میں موجود عصبی خلیوں کی جڑوں کو ناکارہ کر دیتا جس کے نتیجے میں مریض کا جسم مفلوج ہو جاتا۔ “ ڈاکٹر مارک کا کہنا تھا کہ ”ہچکی عموماً کوئی سنجیدہ مرض نہیں ہوتا لیکن اگر یہ 48گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک مسلسل لگی ہوئی ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور طبی امداد لینی چاہیے کیونکہ اگر ہچکی طویل عرصے تک قائم رہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہوتا ہے کہ متاثرہ شخص کسی مہلک اندرونی مرض میں مبتلا ہے۔“

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment