اتوار, 19 مئی 2024


نوکیا اپنی کھوئی ہوئی ساکھ واپس حاصل کرنے کے لیے تیار ہے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی )سال 2013 میں فون بنانے والی دنیا کی معروف ترین کمپنی نوکیا نے اپنا موبائل فون بنانے کا شعبہ مائیکروسافٹ کے ہاتھ بیچ دیا تھا لیکن اب نوکیا اس میدان میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ اینڈروئیڈ کی آمد اور بھرپور مقبولیت نے نوکیا موبائل فونز کی فروخت کو شدید نقصان پہنچایا۔ اینڈروئیڈ کو استعمال نہ کرنے کی وجہ سے نوکیا کی مصنوعات صارفین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں۔

لگتا ہے نوکیا کو بھی اپنی اس غلطی کا اب شدت سے احساس ہے یہی وجہ ہے کہ نوکیا اب کی بار اینڈروئیڈ کے حامل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی جس کے لئے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی ایچ ایم ڈی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔ یہ کمپنی اسمارٹ فون بنانے کے حوالے سے اچھا تجربہ رکھتی ہے۔ معاہدے کے مطابق یہ کمپنی “نوکیا” کا نام استعمال کرتے ہوئے نئے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی جن میں اینڈروئیڈ کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح نوکیا کے شائقین اب حقیقی معنوں میں اینڈروئیڈ پر مبنی شانداراسمارٹ فون دیکھ سکیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment