جمعرات, 09 مئی 2024


دس دواو¿ں کا مجموعہ اب صرف ایک گولی میں

ایمز ٹی وی(صحت)تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے بنائی گئی گولی کو کئی دواؤں کے بدلے لیا جاسکتا ہے جو مریض کی تمام ضروریات کے لیے کافی ہوگی۔ یہ کام نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے کیا ہے جنہوں نے تھری ڈی طریقے کے ذریعے بہت سی دواؤں کو ایک ایسے کیپسول میں بند کیا ہے جو وقفے وقفے سے اپنے وقت کے مطابق مریض کے جسم میں خارج ہوتی رہیں گی۔

ماہرین کے مطابق اس دوا میں کسی شے کی کمی نہیں ہے اور یہ کئی دوا کو ایک ساتھ کھانے کا کم خرچ اور جدید طریقہ ہے۔ اس سے قبل بنائی گئی دوا کی افادیت اور خوراک ( ڈوز) کو برقرار رکھنا بہت مشکل تھا لیکن اس دوا میں ایسا نہیں ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹر مریض کو دی جانے والی دوا، خوراک اور روزانہ کا وقت طے کرتا ہے اس کے بعد کمپیوٹر ادویہ کا ایک ٹیمپلٹ بناتا ہے جس میں دواؤں کی مقدار کا تعین کیا جاتا ہے پھرتمام تفصیلات تھری ڈی پرنٹر کو بھیجی جاتی ہیں۔

پرنٹر میں ایک بے ضرر پالیمر اپنے اندر دواؤں کو گھولتا ہےاور اسے ایک سانچے میں ڈھال کر دوا بناتا ہے۔ اس کے بعد اسے بغیر دوا والے پالیمر میں دوبارہ ڈبویا جاتا ہے۔ دوا کھاتے ہوئے اس کا بیرونی پالیمر دھیرے دھیرے گھل جاتا ہے اور اس کے اندر موجود دوا مختلف وقفوں میں خارج ہوتی رہتی ہے۔ اوپر کی تصویر میں دوا کا جو ماڈیول دکھایا گیا ہے وہ پانچ دوائیں پانچ وقت میں خارج کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے اب صرف ایک دوا کھانے کی ضرورت ہوگی اور جو اپنے وقت پر بدن میں جاتی رہیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment