منگل, 07 مئی 2024


امراض قلب سے بچنے کیلیے روزے دارنمک اورچکنائی کا کم استعمال کریں

ایمز ٹی وی(صحت)ترقی یافتہ ممالک اور امیر لوگوں کی سمجھی جانے والی بیماری اب دنیا بھرمیں اموات کی سرفہرست وجوہات میں سے ایک ہے، آج کے جدید دور میں دل کے امراض کے علاج بہت بہتر ہوطریقے سے ہوتے ہیں لیکن وہ مہنگے بھی ہیں اورایک بار کسی کودل اور شریانوں کا مرض ہوجائے تواس کی زندگی کم ہوجاتی ہے، اسی لیے علاج سے زیادہ احتیاط پر زور دیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے انسان کوکھانے پینے میںاحتیاط کرنی چاہیے ، روزے داروں کونمک اورچکنائی کااستعمال کم کرناچاہیے، دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے بچنے کے لیے تمباکو سے بھی پرہیزکرنا چاہیے، حقہ یا شیشہ کسی بھی صورت میں استعمال کیا جائے وہ نقصان دہ ہے،ہر عمر اور طبقے کے افراد کو اپنی زندگی میں ورزش کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ خوراک سب سے طاقتوردواہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ پودوںسے حاصل کی جانے والی غذا کا استعمال زیادہ کیاجائے، روزانہ سبزی اور پھل کے استعمال سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں، کھانے پینے کی چیزیں پلاسٹک کے بجائے شیشے یا اسٹیل کے برتن میںرکھنی چاہئیں کیونکہ پلاسٹک کے برتنوں سے کھانے میں نقصان دہ کیمیائی اجزا شامل ہوجاتے ہیں،رات کو ایک مقررہ وقت کے بعدکھانے سے اجتناب کرنا، دوسروںکی خدمت کرنا، مصروف رہنا، شکرگزار بننا دل کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment