اتوار, 19 مئی 2024


لاہورچلڈرن اسپتال میں انتظامیہ کی چالاکی

ایمز ٹی وی (صحت)چلڈرن ہسپتال کااے سی پلانٹ خراب ہونے پر انتظامیہ نے جگاڑ لگادی۔ برف کے بلاکس منگواکراے سی پلانٹس کے بلوئرزمیں ڈالنا شروع کردیئے۔ عارضی طور پر ہوا تو ٹھنڈی ہوگئی مگر حبس نے لوگوں کی مشکلات اور بڑھادیں ۔ اس جگاڑ کے بعد وارڈزکیلئے درکار درجہ حرارت 24 کی بجائے 32 تک پہنچ گیا جس سے ننھے مریض گرمی سے زیادہ بے حال نظرآئے۔ اسپتال کے تین میں سے دواے سی پلانٹس مسلسل خراب رہنے لگے ہیں۔انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ 1998ء سے نصب شدہ پلانٹس اب مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے سبب ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔ ناکارہ اورناکافی کولنگ سسٹم سے جہاں مریض بچوں کی جان پر بن آئی ہے وہیں طبی عملے کیلئے بھی علاج معالجہ جاری رکھنا مشکل ہوگیاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment