بدھ, 08 مئی 2024


40 سال تک روشن رہنے والی ایل ای ڈی تیار

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)برطانوی موجد نے ایسی ماحول دوست اور کفایت شعار سفید ایل ای ڈی تیار کی ہے جو 40 سال تک پوری روشنی دے سکتی ہےجیک ڈائیسن نے اپنی وضع کردہ یہ ایل ای ڈی استعمال کرتے ہوئے مختلف الاقسام لیمپ تیار کرلیے ہیں جو وہ اپنی ہی کمپنی سے فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے تیار کردہ ہر لیمپ میں ایل ای ڈیز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک خصوصی نظام کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت یہ ایک لمبے عرصے تک پوری روشنی دے سکتی ہیں۔ اگرچہ یہ لیمپ کم خرچ تو قرار نہیں دیئے جاسکتے کیونکہ ان کی کم سے کم قیمت بھی تقریباً 65,000 پاکستانی روپوں کے مساوی ہے، لیکن 40 سال تک پوری روشنی دینے کے قابل ہونا ان کی ایک اہم خوبی ہے۔ جیک ڈائیسن لائٹنگ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ایل ای ڈیز 144,000 گھنٹے تک روشن رہنے کے قابل ہیں۔ یعنی اگر انہیں روزانہ 10 گھنٹے تک جلایا جائے تو یہ تقریباّ 40 سال تک پوری روشنی دیتی رہیں گی۔ ڈائیسن کے مطابق، 40 سال پورے ہونے کے بعد بھی ان سفید ایل ای ڈیز کی روشنی میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوگی۔ عام ایل ای ڈیز اوسطاً 50,000 گھنٹے تک روشن رہ سکتی ہیں۔ یعنی اگر انہیں روزانہ 10 گھنٹے جلایا جائے تو وہ تقریباً 17 سال تک کارآمد رہیں گی۔ جیک ڈائیسن لائٹنگ کے ایل ای ڈی لیمپ ان کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ عرصے تک روشن رہ سکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment