منگل, 07 مئی 2024


تھری جی اور فور جی سےایک ارب81کروڑ کا فائدہ

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سال2014ءمیں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے بعد ایک ارب 81کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کا تعلق متحدہ عرب امارات، امریکا اور چین جیسے ممالک سے ہے۔ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ٹیلی کام کا شعبہ ترقی یافتہ ممالک کے برابر آ گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment