اتوار, 02 جون 2024


بھارتی طیارے میں آگ لگ گئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت سے آنے والے طیارے میں آگ لگنے کے سبب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی ، طیارے میں موجود مسافر محفوظ رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا یہ سانحہ بھارت سے دبئی آنے والے ایمرٹس ائیر لائن کے 777 بوئنگ طیارے میں پیش آیا جس کا پرواز
نمبر ای کے 521 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آگ لگنے کے سبب بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے ہیں ‘ اور انہیں ایک لاؤنج میں منتقل کردیاگیا ہے۔ طیارے میں آگ لگنے کے سبب دبئی ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل کردیا گیاہے اور طیارے میں لگی آگ پر قابو پایاجارہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ کوئی حادثہ ہے یا اس کے پیچھے کسی دہشت گرد گروہ کا ہاتھ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment