منگل, 21 مئی 2024


فلپائن میں بھی دہشتگردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فلپائن کے جنوبی شہر مروائی میں جیل پر حملہ کرکے دولت اسلامیہ سے منسلک آٹھ دہشت گردوں کورہا کرولیاگیا.

تفصیلات کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موتے گروپ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 جنگجوؤں نے جنوبی شہر مروائی میں لناؤ ڈیل سور جیل پر حملہ کیا اور داعش کے آٹھ دہشت کو رہا کروالیاتاہم اس موقع پر کوئی گولی نہیں چلی.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل اور منشیات کے الزام میں گرفتار دیگر 15 قیدی بھی فرار ہوگئے ہیں تاہم اس بارے میں واضح نہیں ہے انھیں بھی فرار کروایا گیا ہے.

خیال رہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گذشتہ ہفتےمارٹر گولوں کے ساتھ گرفتار کیاگیا تھا.

دولت اسلامیہ سے منسلک موتے گروپ جنوبی خطے منڈاناؤ میں گئی بم دھماکوں اور اغوا کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے. موتے گروپ نے رواں سال کے آغاز پر فوج پر حملہ کر کے ایک فوجی کا سر قلم اور دو مقامی مزدوروں کا قتل کیا تھا.مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کرنے سے قبل انھیں نارنجی رنگ کے کپڑے پہنائے گئے جیسے عموما دولت اسلامیہ کے شدت پسند کرتے ہیں.

واضح رہے کہ فلپائن کا مسلمان اکثریتی علاقے منڈاناؤ میں کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند تحریک جاری ہے جبکہ ملک کی بیشتر آبادی کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment