ھفتہ, 27 اپریل 2024


50 برس بعد امریکی طیارہ کیوبا پہنچ گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) واشنگٹن اورکیوبا میں تعلقات بحال ہونا شروع ہو گئے۔50 سال بعد امریکا کا پہلا مسافر بردار جہاز ملک کے وسطی شہر سانتا کلارا پہنچ گیا۔

جیٹ بلوفلائٹ نمبر386 طیارے میں 150مسافرسمیت امریکا کےوزیر برائےنقل وحمل ایکتھونی فوکس، جیٹ بلو کے چیف ایگزیگٹوافسررُوبن بائیس، صحافی اور کیوبائی نژاد سیاح شامل تھے۔

سیاح کے طورپرامریکی شہریوں کے سفرپرابھی پابندی عائد ہے جس میں خاندانی مسائل سےکاروباری، ثقافتی، مذہبی اور تعلیمی ضروریات کی استثنیٰ شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment