ھفتہ, 18 مئی 2024


شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے ہیں، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے صوبے ہوانگ ہائی سے کئے گئے، جہاں بحیرہ جاپان کی جانب 3 میزائل فائر کیے گئے تاہم میزائل کس قسم کے تھے اور کتنی دور تک گئے اس حوالے سے کوئی اطلاعت سامنے نہیں آسکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے گئے تھے جب کہ کم جان ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا اب تک تقریباً 30 کے قریب میزائل تجربات کر چکا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے باعث سیانگ جو کاؤنٹی میں جدید ترین امریکن تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment