ھفتہ, 18 مئی 2024


اوباما کی سعودی عرب کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر باراک اوبامانے سعودی ارب کو گیارہ کروڑ پانچ لاکھ ڈالز سے زائد کے فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے 71 سالوں میں کسی ملک کو اتنے بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت نہیں کیے گئے۔

امریکی بین الاقوامی پالیسی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما کے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد سے لیکر اب تک امریکی انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو فراہم کیے گئے ہر قسم کے ہتھیار، ٹینکوں اور ہیلی کاپڑز کو مارنے والے ہتھیار، فضا سے زمین پر مارنے والے میزائل سمیت تمام میزائل دفاعی بحری جہاز اور جنگی جہازوں کی اور سعودی افواج کی ٹرینگ کی تفصیلات درج ہیں۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کے اوباما کی جانب سے کی گئی پیشکش پر سعودی حکام رضامند ہیں یا نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment