منگل, 14 مئی 2024


سیتا رام نے اپنی ہی فوج کا پول کھول ڈالا


ایمزٹی وی(نئی دلی) بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقےمیں سرجیکل اسٹرائیک کےجھوٹے دعوے کا پول آہستہ آہستہ کھلنے لگا ہے اور بھارتی سیاست دانوں نے اپنی ہی فوج کے اس جادوئی حملے پرسوالات اٹھادیئے۔
بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اوراس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری توبھارتی سیاست دانوں کوبھی دال میں کچھ کالا نظرآیا اور اپنے ہی فوجی افسر کے اس جاودئی حملے پر انگلی اٹھا دی۔

نام نہاد حملے کے بعد مودی سرکار کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی توکمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما سیتا رام نے سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد ٹریلر اور ڈرامے دونوں کا پردہ چاک کرڈالا۔ سیتارام کانفرنس سے باہرآئے تو بھارتی میڈیا نے ان سے اندرونی کہانی پوچھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کو صرف بھارتی ڈی جی ایم اوکی بریفنگ سنائی اور دکھائی گئی لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ سیتارام کے مطابق کانفرنس میں ہمیں دی گئی بریفنگ وہی میڈیا بریفنگ تھی جوساری دنیا نے ٹی وی پردیکھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment