پیر, 20 مئی 2024


جان کیری کا اہم بیان

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ نے روس اور شام کو خبردار کیا کہ اگرحلب میں بمباری نہ رکی تو دونوں ممالک پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روزانہ ہو رہے ہیں۔اگر روس اور شام کی جانب سے حلب میں بمباری جاری رہی تو دونوں ممالک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی روس سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کر کے شامی عوام کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی ضرورت کے لیے جنیوا میں دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

یادرہے کہ دو روز قبل روس نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے حلب پرحزب اختلاف کے زیر اثر علاقوں پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 150افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل امریکہ اور روس نے شامی تنازعےسےمتعلق رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے اگلے روز ہی حلب میں شدید بمباری کی گئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment