پیر, 20 مئی 2024


اب لندن میں مجرم پکڑنا بہت آسان ہوگیا۔۔۔ مگرکیسے؟

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) لندن میں 22ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو آئندہ برس کے موسم گرما تک باڈی کیمرے دے دیے جائیں گے۔ ان آلات کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کئی برس سے جاری آزمائشوں اور جانچ کے بعد کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان باڈی کیمروں سے انہیں متاثرین کو انصاف کی جلد فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ کیمرے برقی آلات بنانے والی ایک کمپنی نے بنائے ہیں، جسے اہلکاروں کے یونیفارم کے اگلے حصے پر لگایا جائے گا اور اسے ہاتھ کے ذریعے سے چلایا بھی جاسکے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment