پیر, 20 مئی 2024


امریکا کی کوئٹہ حملے کی مذمت،تعاون کی پیشکش

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا نےکوئٹہ حملےکی مذمت کرتےہوئےپاکستان کوحملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئےامریکی محکمہ خارجہ نےکوئٹہ حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورکہاکہ حملے میں جمہوریت کے دو اہم ستونوں عدلیہ اور صحافت کو نشانہ بنایا گیا، ایسے حملے عالمی دہشت گردی کو شکست دینے کےمشترکہ عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نےکہاکہ کوئٹہ حملے کوسیاست کی نظرکرنا نہیں چاہتے، امریکا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھاکہ کشمیرمیں تشدد پرامریکا کوتشویش ہےلیکن مسئلے کوپاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سےہی بہترطورپرحل کیاجاسکتاہے، علاقائی امن کےلیےپاکستان اوربھارت کوبراہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment