ھفتہ, 27 اپریل 2024


ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں ہیلری سے پیچھے رہ گئے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر کلیانے کونوے نے اعتراف کیا ہے کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار انتخابی مہم میں ہیلری کلنٹن سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے، تاہم ہیلری کو سپورٹ نہ کرنے والے ووٹرز کا جھکاؤ اپنی طرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نئے عوامی جائزے کے مطابق ہیلری کو ٹرمپ پر بارہ پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ انتخابات میں شکست سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment