ھفتہ, 27 اپریل 2024


امریکہ کی تباہی میں 10دن باقی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ماہرین نے امریکا میں خوفناک تباہی کی وارننگ جاری کردی ہے جس سے امریکیوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگی ہیں ۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ وارننگ عنقریب آنے والے ہولناک زلزلے سے متعلق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ”امریکا میں انتہائی خوفناک زلزلہ آنے میں صرف 10دن باقی ہیں اور حکومت اس حوالے سے کوئی پیشگی انتظامات نہیں کر رہی۔ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ کے کئی علاقے باالخصوص واشنگٹن 10دن کے اندر اندر بڑے انسانی بحران سے دوچار ہونگے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اس بڑی ریاست میں پہلے حکام نے شہریوں کو زلزلے کی صورت میں 3دن کا راشن اپنے پاس محفوظ رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر اب انہیں شہریوں کے کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کرنا پڑے گا۔جس میں کم از کم دو ہفتے کا راشن محفوظ کرنے کی تلقین ہوگی کیونکہ بہت بڑی تباہی آنے والی ہے ۔

واشنگٹن ایمرجنسی کے ایم ڈی رابرٹ ازیل کا کہنا تھا کہ اس اکیسیویں صدی میں ہماری زندگیوں کا انحصار جن چیزوں پر ہے وہ ڈی گریڈ یا بالکل نیست و نابود ہونے جارہی ہیں ہمیں مستقبل قریب میں وہ منظر دیکھنا پڑ سکتا ہے جو اس سے قبل ہم نے نہیں دیکھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment