پیر, 20 مئی 2024


سعودی عرب میں بم دھماکہ ، ذمہ دار کون ؟ انتہائی شرمناک انکشاف

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب میں کار بم دھماکے سے اسٹیڈیم کو اڑانے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ، سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سازش میں 2 پاکستانیوں سمیت 8مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تین ہفتے پہلے جدہ کے اسٹیڈیم کو کار بم دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے، لیکن سعودی عرب کی فورسز نے بارودی مواد سے بھری کار پکڑ کر جدہ کو بڑی تباہی سے بچادیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی سازش میں دو پاکستانی، ایک سوڈانی اور شام کا ایک شہری شامل ہے۔

دہشت گردوں کے ایک سیل نے11 اکتوبر کو جدہ کے الجواراہ اسٹیڈیم میں ہونے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فٹبال میچ کے دوران بم دھماکاکرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگردی میں داعش کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے دوسرے سیل کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اورانھیں شام میں موجو دداعش کے رہنما کی جانب سے ہدایات دی جارہی تھیں۔ مذکورہ سیل کے تمام افرادکاتعلق سعودی عرب سے ہے اور انھیں ریاض کے شمال مغربی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ بیان میں دعوی کیا گیا کہ گرفتار افراد نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment