ھفتہ, 18 مئی 2024


امریکہ میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج

ایمز ٹی وی(واشنگٹن ) امریکہ کے صدارتی انتخابات میںری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی واضح ہونے کے بعدامریکیوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا کا رخ کرلیا، امیگریشن کے لئے درخواستوں کی بھر مار بھی ہوگئی۔


امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ واضح برتری سے دلبرداشتہ امریکیوں کی بڑی تعداد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکہ کا رخ کرلیا ، پڑوسی ملک کی امیگریشن کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔امیگریشن سے متعلقہ ویب سائٹس پر ٹریفک اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کریش ہی کرگئیں،کینیڈا کی شہریت اور امیگریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ بھی غیرفعال ہوگئی۔دوسری جانب جیسے جیسے انتخابی نتائج واضح ہوتے گئے ، ہیلری کلنٹن کے حامیوں کی مایوسی بھی بڑھتی چلی گئی، ڈیمو کریٹ امیدوار کے حامیوں کو سر عام روتے بھی دیکھا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment