اتوار, 19 مئی 2024


فیس بک نے بھی ٹرمپ کی کوئی مدد نہیں کی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کوئی مدد نہیں کی، ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ نے دو ٹوک الفاظ میں تردید کر دی، انہوں نے کہا تھا کہ یہ کہنا پاگل پن ہے کہ فیس بک نے ٹرمپ کی مدد کی۔

کیلیفورنیا میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مارک زکر برگ نے اس تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے کہ فیس بک پر پھیلائی گئی جعلی خبروں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد ملی تھی۔

ان کا کہنا ہے جعلی خبروں کا ذمے دار فیس بک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، 'یہ خیال کہ فیس بک پر جعلی خبریں کسی بھی طرح انتخاب پر اثرانداز ہوئی تھیں خاصا پاگل پن ہے۔

اس سے پہلے کچھ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ فیس بک پر کچھ جعلی خبریں بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھیں جبکہ ان کی تردید زیادہ شیئر نہیں ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment