جمعہ, 17 مئی 2024


مسلمانوں کیلئے افسوسناک خبر !اذان پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اذان پر پابندی لگانے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ۔ صلےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن بنجمن یاہو نے وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کریں گے جس میں مساجد سے اذانوں پر پابندی عائد کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف کمیونٹیز کی جانب سے مساجد سے آنے والی آوازوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مختلف تنظیموں نے اس بل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment