جمعہ, 17 مئی 2024


ٹرمپ کے تہلکہ خیز اقدامات، ناقابل یقین اعلان کردیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ٹرمپ نے رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس کو چیف آف سٹاف، سٹیون بینن کو مرکزی پالیسی ساز اور سینئر قونصلر مقرر کر دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس کو چیف آف سٹاف اور سٹیون بینن کو مرکزی پالیسی ساز اور سینئر قونصلر مقرر کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے ملک کی رہنمائی کے لیے اپنی بہت کامیاب ٹیم کا ساتھ میسر آنے پر بہت خوشی ہے، سٹیو اور رائنس انتہائی باصلاحیت رہنما ہیں جنھوں نے ہماری مہم میں مل کر کام کیا اور ہمیں تاریخی کامیابی دلائی۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے وائٹ ہاوس میں دونوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریبس چیف آف سٹاف کی حیثیت سے وائٹ ہاوس کا ایجنڈا طے کریں گے اور کانگریس اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سٹیون بینن مرکزی پالیسی ساز ہوں گے۔رائنس پریبس نے تعیناتی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ٹرمپ کا چیف آف سٹاف بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی معیشت وضع کریں گے جو سب کے کام آئے گی، ہم اپنی سرحدیں محفوظ بنائیں گے، اوباما کیئر کو ختم کریں گے اور دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment