ایمز ٹی وی(واشنگٹن) وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
واشنگٹن میں طارق فاطمی نے سوزن رائس سے ملاقات کر کے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیااور بتایا کہ بھارتی جارحیت سے معصوم شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سوزن رائس نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کی خطے کے امن اور استحکام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا