ھفتہ, 23 نومبر 2024


ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات بہتری کی جانب


ایمز ٹی وی(استنبول ) مقامی عدالت نے اسرائیل کے 4 سابق اعلیٰ کمانڈر کے خلاف 2010ءمیں ترکی کے جہاز پر دھاوا بولنے پر درج مقدمہ ختم کر دیا ہے۔

استنبول کی عدالت میں ان کیمرہ سماعت کے بعد متاثرین کے وکیل گولدن سونمیز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چاروں کمانڈرز کیخلاف وارنٹ گرفتاری بھی واپس لے لیا گیا ہے۔


ہیومینیٹیرین ریلیف فاﺅنڈیشن تنظیم کے ترجمان مصطفی اوزبیک نے مقدمہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس تنظیم نے 2010ءمیں غزہ کا اسرائیلی محاذ توڑنے کے سلسلے میں بولی کا اہتمام کیا تھا۔ اسرائیلی کمانڈروں کی جانب سے ماوی مرمارا جہاز پر دھاوے کے نتیجے میں 10 ترکی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ لیکن اس مقدمے کا خاتمہ جون میں ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے سلسلے میں طے پانے والے معاہدے کا مرکزی ستون ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment