ھفتہ, 27 اپریل 2024


داعش نے پاکستان اور افغانستان کے لئے طالبان کے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو خطے کا کمانڈر مقرر کردیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کیے جانے والے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے منحرف ہونے والے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو داعش کا کمانڈر مقررکیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز بھی کھڑے تھے۔ ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی جانب سے روایتی دھمکیاں دی گئیں جبکہ  سعید خان کے ارد گرد 10 افراد کے ایک گروہ کو بھی دیکھا گیا ہے جو ان کے ہاتھ پربیعت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ حافظ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہوگئے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment