پیر, 13 مئی 2024


پاکستان اور چین بڑے منصوبوں پر کام کررہے ہیں

 

ایمز ٹی وی(ابوظہبی ) پاکستان نے متحدہ عربا مارات کوچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مین خطے کے تمام ملکوں کیلئے سازگار مواقع موجود ہیں اور اگر متحدہ عرب امارات اس منصوبے سے فائدہا ٹھائے تو پاکستان کو خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بنیادی ڈھانچے، شاہراﺅں، ریلوے نیٹ ورکس کے بڑے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب اماراتپاکستان کو دوسرا بڑا جی سی سی تجارتی شراکت دار ہے اور امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کے سازگار مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment