جمعرات, 09 مئی 2024


کیوبا میں پہلی مسجد تعمیر

 

ایمز ٹی وی(ہوانا) سعودی عرب کے تعاون سے کمیونسٹ ملک کیوبا میں پہلی مسجد تعمیر کی جائے گی۔
کمیونسٹ ملک کیوبا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وہاں ملک کی پہلی مسجد تعمیر کی جارہی ہے،کیوبا کی کمیونسٹ حکومت دارالحکومت ہوانا میں مسجد تعمیرکرے گی، اس کے لیے سعودی عرب مالی معاونت کرے گا، یہ کیوبا کی پہلی مسجد ہوگی، کیوبا کی آبادی ایک کروڑ13لاکھ ہے جس میں 10ہزار مسلمان ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں اسلام کی ترویج میں ان پاکستانی طلباءکا بڑا ہاتھ ہے جو وہاں تعلیم حاصل کرنے گئے، اس کے علاوہ 2005ءمیں پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی بڑی تعداد بھی کیوبا میں جا بسی تھی جنہوں نے اسلام کی تبلیغ میں اہم کردار ادا کیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment