پیر, 17 جون 2024


بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور لاٹھی چارج

 

ایمز ٹی وی(سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک جبکہ افسر سمیت 5 کو زخمی کردیا۔ ایک خاتون بھی
شہید ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم نہ رک سکے ،احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج ، ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔ 100 سے زائد شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ حریت کانفرنس نے آج جمعہ کو ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ سید علی گیلانی نے انسانی معاشروں میں مختلف زبانوں کے پائے جانے کو اللہ کی اہم نشانیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں کشمیری ہماری مادری زبان ہے اور اس کی ہمارے سماج کے لیے ایک اہمیت ہے، وہاں بحیثیت مسلمان ہمارے لیے عربی، اردو اور فارسی زبانوں کی افادیت بھی اپنی جگہ مسلم ہے۔ عدالت نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو 27فروری تک ریمانڈ میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اور فوجی حکام کے مطابق شوپیاں ضلع میں ایک تلاشی مہم سے واپسی پر مولا چراگام کے قریب فوجی دستے پر حملہ کیا جس میں ایک عام شہری شہید اور تین فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت پانچ فوجی ز خمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک لیفٹننٹ کرنل کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جملے کے بعد حملہ آور ہوئے درمیان ایک گھنٹے تک شہید فائرنگ ہوئی جس کے دوران ایک گولی جانا بیگم کو لگی۔ جو مکان کی تیسری منزل پر سو رہی تھی۔ مولا چتراگام کے باشندوں کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران فوجی اہلکاروں نے لوگوں کو مارا پیٹا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے 2016ءکی عوامی تحریک سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پوری دنیا اور بھارت کے عوام کے لیے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیر جانبدار ادارے کی گواہی ہے کہ جموں کشمیر کو عملاً ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی کو معطل رکھا گیا ہے۔ حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس رپورٹ کا نوٹس لے کر بھارتی حکومت کی سرزنش کریں اور اس خطے میں انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرانے کےلئے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کریں۔بھارتی دہشت گرد فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بھارت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے مقبوضہ کشمیر کو نو گو ایریا بنایا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق حق خودارادیت دلائے۔ کشمیری عوام اپنا حق لیکر رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی بیٹی اورمسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی رہنماءشاب الھدی نے مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساءنے کی جبکہ سلمی کاظمی ، نائلہ گردیزی اور افشاں سعید ایڈووکیٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment