جمعہ, 01 نومبر 2024


امریکہ میں گرجاگھروں،اسکول،کورٹ ہاؤسزپرچھاپے

 

ایمز ٹی وی(کیلیفورنیا) امریکہ میں گرجاگھروں،اسکول،کورٹ ہاؤسزپرچھاپوں کے دوران 650سے زائد تارکین وطن کوگرفتارکرلیاگیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے احکامات کے بعد کیے جانے والے آپریشن میں گھرجاگھروں،اسکول،کورٹ ہاؤسز میں چھاپے مارکر650سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لےلیاگیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا نے ٹرمپ انتظامیہ سے تارکین وطن کے خلاف کیےجانے والےآپریشن کی تفصیلات مانگ لیں۔کیلفورنیا حکومت کےمطابق بے رحمانہ آپریشن میں خاندانوں کو جداکیاجارہاہےاور جرائم میں ملوث نہ ہونےوالےافرادکوبھی گرفتارکیاجارہاہے۔
کیلفورنیاحکومت نےفریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کےتحت ٹرمپ انتظامیہ سےتارکین وطن کےخلاف کیے جانے والےآپریشن کی تفصیلات کامطالبہ کیاگیاہے۔اس وقت کیلفورنیا میں بغیردستاویز30لاکھ سےزائدتارکین آبادہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکہ نےایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کوملک سے بےدخل کرنے کااعلان کیاتھا۔ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہناتھاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کےلیےدس ہزار اضافی اہلکار بھرتی کیےجائیں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز جرمن وزارت داخلہ کا کہناتھاکہ جرمنی میں آنے والے تارکین وطن پرسال2016 کےدوران روزانہ 10حملے رپورٹ ہوئےجن میں43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئےتھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment