جمعرات, 09 مئی 2024


امریکا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ نقصان تلسا اور اوکلاہاما شہر میں ہوا ہے۔ تلسا میں ہزاروں افراد نے شہر کے ہوائی اڈے میں پناہ لے رکھی ہے جب کہ اوکلاہاما میں بگولوں کے بعد ہونے والی طوفانی بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی بند کردیےگئے ہیں۔ ریاست آرکنساس میں بھی صورت حال صورتحال انتہائی خراب ہے، دونوں ریاستوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں  اب تک ایک شخص ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ قبل گزشتہ برس بھی طوفانی بگولوں نے امریکی ریاستوں کنساس اور میسوری میں زبردست تباہی مچائی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment