جمعہ, 05 جولائی 2024


بھارتی قابض فوجیوں کی کشمیر میں خون کی ہولی

 

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مظاہرین بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فیضان ڈار اور محمد عباس سمیت 3 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی افواج کی جانب سے چھرے والی بندوق کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 نوجوان زخمی ہو گئے جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ا واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اوراب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment