ھفتہ, 04 مئی 2024


ڈھاکا میں مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک،19 زخمی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے،جمعرات کو ڈھاکا سے باریسال جاتے ہوئے مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس درخت سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 نے ہسپتال میں دم توڑا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment