منگل, 07 مئی 2024


امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک آرٹ سینٹر کے باہر پولیس کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے وقت مذکورہ آرٹ سینٹر میں حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش جاری تھی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام 7 بجے پیش آیا جب ڈلاس کے شمال مشرقی علاقے گارلینڈ کے مضافات میں واقع کرٹس کل ویل سینٹر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جاری تھی،نمائش میں ڈنمارک کے سیاستدان گیرٹ ولڈرز اور اسلام مخالف مہم چلانے والے مقررین مدعو تھے،پولیس کے مطابق ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی کہ آیا وہ اس نمائش کے مخالفین میں سے تھے یا نہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment